اسلام آباد(روزنامہ قوم انٹرنیشنل) وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ احتساب کا نظام عمران خان کے آگے بے بس ہے، گھڑی چور پولیس کو دیکھ کر چھپ جاتا ہے ،عمران خان اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کر تا ہے کوئی پوچھنے والا نہیں جس دن وہ عدالت میں پیش ہوگا پکڑا جائیگا۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان بچوں اور عورتوں کو ڈھال بناکر استعمال کر رہا ہے ، اس شخص کی یہی مثال ہے کہ میںنے چوری کی ہے تو آپ میر ا کیا کر لو گے ، بڑے دنوں سے عوام دیکھ رہی کہ جب فارن فنڈنگ چور، گھڑی چور، اور چوہا جب پولیس کو دیکھتا ہے تو فوری بل میں گھس جاتا ہے جب پولیس چلی جاتی ہے باہر آکر بڑھکیں مارتا ہے ۔ وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ اس شخص نے پورے آئین کو یرغمال بنایا ہوا ہے یہ چوہا جب بھی بل سے نکلے گا یہ گندگی اور غلاظت پھیلائیگا،
عدالت آئیگا تو عدالت پر حملے کریگا،غنڈہ گردی کریگا،بدمعاشی کریگا،سب کو گالی دیگا لیکن اس کو ضمانت مل جائیگی ، یہ ثابت ہو گیا ہے کہ قانون کے ہاتھ اس شخص کو پکڑ نہیں سکتے ، یہ شخص اس لئیے عدالتوں میں پیش نہیں ہو تا کیوں کے یہ گھڑی چورہے اس نے پاکستان کو لوٹا ہے ،ادراوں کے خلاف ہرزہ سرائی کر تا ہے ، انہوں نے کہا کہ زمان پارک کے باہر سمجھوتہ ایکسپریس روانگی کیلئے تیار ہے یہ سمجھوتہ نہیں دراصل این آر او کیلئے منتیں ترلے ہیں ۔







