فیلڈ مارشل نے اس بار ملک کیلئے نہیں بلکہ دنیا کیلئے کردکھایا: محسن نقوی

اسلام آباد: وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل نے اس بار صرف اپنے ملک کیلئے نہیں بلکہ دنیا کیلئے کردکھایا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں فیلڈ مارشل عاصم منیر کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایک بار پھر کر دکھایا، اس بار صرف اپنے ملک کیلئے نہیں بلکہ دنیا کے لیے کردکھایا۔

واضح رہے کہ امریکا ایران کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے امریکا اور ایران کے درمیان امن معاہدے کا اعلان کیا۔

سوشل میڈیا پر جاری پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ امن معاہدے پر دستخط کی باضابطہ تقریب 19 جون کو سوئٹزرلینڈ میں ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں