عمران خان کا ایجنڈا فوج اور اسٹیبلشمنٹ کو کمزور کرنا ہے:کامران ٹیسوری

کراچی(روزنامہ قوم انٹرنیشنل) گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے کہا ہیکہ عمران خان کا ایجنڈا اس ملک کی فوج اور اسٹیبلشمنٹ کو کمزور کرنا ہے،لاہور میں ایک سیاسی جماعت تماشہ لگا کر بیٹھی ہوئی ہے، وہ یہ چاہتے ہیں کہ دنیا میں پاکستان کی بدنامی کی جائے۔کراچی میں مزار قائد پر حاضری کے موقع پر میڈیا سے گفتگو میں گورنر سندھ نے کہا کہ 75سال ہوگئے ہیں ہم عقیدت کے ساتھ اس دن کو مناتے ہیں، قائداعظم نے ہمیں سوچ دی کہ ہم پاکستان میں رہنے والوں کی خدمت کریں، قائد کے فرمان اور سوچ کو اپنالیں تو معیشت کو دوبارہ اوپر لے جاسکتے ہیں، ہم اس عزم کو لیکر نکلیں کہ ہمیں پاکستان کو مضبوط کرنا ہے۔انہوں نیکہا کہ کچھ چیزوں میں عدم استحکام ہے، معیشت میں عدم استحکام ہے، ہمیں ملک کی چاروں اکائیوں کو مضبوط کرنا ہے۔کامران ٹیسوری کا کہنا تھا کہ لاہور میں ایک سیاسی جماعت تماشہ لگا کر بیٹھی ہوئی ہے، وہ یہ چاہتے ہیں کہ دنیا میں پاکستان کی بدنامی کی جائے، ایسے اداروں کا بھی خیال نہیں رکھا جارہا جو اس ملک کی سالمیت دیکھ رہے ہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان کا ایجنڈا اس ملک کی فوج اور اسٹیبلشمنٹ کو کمزور کرنا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں