سپریم کورٹ نے آئندہ ہفتے کیلئے کازلسٹ جاری کردی

اسلام آباد(روزنامہ قوم انٹرنیشنل)آئندہ عدالتی کیلئے سپریم کورٹ میں آج پیر سے ایک سپیشل اور 6 ریگولر بنچ مختلف اہم اور عام نوعیت کے مقدمات کی سماعت کریں گے۔عدالت عظمی کی طرف سے جاری کاز لسٹ کے مطابق آج(پیر )27 مارچ کو سپریم کورٹ میں روز مرہ سول سروس فوجداری کیسز کی سماعت ہو گی۔

منگل 28 مارچ کو چیف جسٹس عمر عطا بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نیب کی سابق صوبائی وزیر سندھ شرجیل انعام میمن کی ضمانت منسوخی سے متعلق درخواست کی سماعت کرے گا۔ منگل کو ہی جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں تین رکنی بنچ انسداد دہشتگری ایکٹ 1997 کے تحت سزاؤں کے خلاف دائر مختلف اپیلوں پر سماعت کرے گا۔

بدھ 29 مارچ کو چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ ہزارہ کمیونٹی کوئیٹہ ٹارگٹ کلنگ از خود نوٹس کیس کی سماعت کرے گا۔بدھ کو ہی جسٹس اعجاز الاحسن کی سربراہی میں دو رکنی بنچ سول ایوی ایشن اتھارٹی ماڈل سکول حیدرآباد کے ملازمین کیساتھ امتیازی سلوک روا رکھنے کے خلاف لیے جانے والے از خود نوٹس کیس کی سماعت کرے گا۔

جمعرات 30 مارچ کو چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ حیدرآباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی ملازمین سروس مستقلی کیس کی سماعت کرے گا۔جمعہ 31 مارچ کو بھی سپریم کورٹ پرنسپل سیٹ پر روز مرہ سول سروس فوجداری بینکنگ فیملی اور دیگر نوعیت کے کیسز کی سماعت ہو گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں