اسلام آباد(روزنامہ قوم انٹرنیشنل) پنجاب اور خیبرپختونخوا میں عام انتخابات سے متعلق کیس کی سماعت کل صبح ساڑھے 11 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخوا انتخابات کیس کی آج سماعت ہونا تھی، عدالتی عملے کا کہنا ہے کہ کل صبح ساڑھے 11 بجے عدالتی بینچ آئے گا۔ جسٹس امین الدین کے بغیر سپریم کورٹ کے بینچ کے سامنے کیس مقرر کیا جائے گا۔







