اسرائیلی فورسز نے 40 سال سے کم عمر نمازیوں کی مسجد اقصیٰ میں داخلے پر پابندی لگا دی

مقبوضہ بیت المقدس(روزنامہ قوم انٹرنیشنل)مسجد اقصیٰ میں نمازیوں پر حملے اور گرفتاریوں کے بعد اسرائیلی فورسز نے 40 سال سے کم عمر افراد کو مسجد میں داخل ہونے سے روک دیا۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز نے مسلسل تیسری رات مسجد اقصیٰ میں داخل ہوکر نمازیوں کو تشدد کا نشانہ بنایا اور نمازِ فجر کی ادائیگی کے لیے آنے والے 40 سال سے کم عمر افراد کو مسجد میں داخل ہونے سے روک دیا۔

اس وقت بھی پورے بیت المقدس میں بھاری نفری تعینات ہے جو نمازیوں کو مساجد جاتے وقت شناخت کے نام پر ہراساں کر رہے ہیں، دو روز قبل مسجد اقصیٰ سے حراست میں لیے گئے 300 سے زائد نمازیوں کو بھی رہا نہیں کیا گیا۔

تین روز سے جاری اسرائیلی پولیس کی اس جارحیت اور بربریت پر امریکا سمیت عالمی رہنماؤں اور اداروں نے کڑی تنقید کرتے ہوئے اسرائیلی حکومت سے مذہبی آزادی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں