اسلام آباد(روزنامہ قوم انٹرنیشنل)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ اسلام آباد میں سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے تین مقدمات میں ضمانت کے معاملے پر عدالت نے تینوں مقدمات میں عبوری ضمانت کنفرم کر لی۔ سوموار کے روزسیشن جج ناصر جاوید رانا نے کیس کی سماعت کی،اس موقع پر شاہ محمود قریشی اپنے وکیل علی بخاری کے ہمراہ عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔ شاہ محمود قریشی کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اس کیس میں متعدد پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانتیں ہو چکی ہیں ،میں پولیٹیکل موٹیویشن کی طرف نہیں جاؤں گا۔ شاہ محمود قریشی کے وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ سیاسی بنیادوں پر بنائے مقدمات میں ضمانت کنفرم کی جائے۔ اس موقع پر پراسیکیوٹر محمد وقاص نے ضمانت کنفرم کرنے کی استدعا کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اگر یہ ایونٹ ہو جاتا کہ کسی کی موت ہو جاتی تو اسکے بعد معاملہ سنگین ہو جاتا۔عدالت فریقین کے دلائل مکمل ہونے پر شاہ محمود قریشی کی عبوری ضمانت کنفرم کر لی۔ واضح رہے پی ٹی آئی رہنما شاہ محمود قریشی کے خلاف ایک مقدمہ تھانہ آئی نائن اور دو گولڑہ میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر درج کیے گئے تو تھے۔







