حکومت نے سماجی تحفظ کے جال کو بڑھایا،ٹارگٹڈ سبسڈی فراہم کی،وزیراعظم

اسلام آباد(روزنامہ قوم انٹرنیشنل)مخلوط حکومت کے وزیراعظم کی حیثیت سے حلف اٹھائے ایک سال ہوگیا،حکومت نے سماجی تحفظ کے جال کو بڑھایا،ٹارگٹڈ سبسڈی فراہم کی۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپروزیراعظم نے ٹویٹ میں کہا کہ میرے نقطہ نظرکیمطابق یہ بڑے چیلنجز اورمشکلات کا سال رہا۔اپنے ٹویٹ میںوزیراعظم شہبازشریف کا کہناتھا کہ مہنگائی نے پوری دنیا میں لوگوں کو متاثرکیا ہے،جیواسٹریٹجک دشمنیاں،ایندھن،قیمتوں میں اضافہ،سیلاب مہنگائی کیاہم عوامل ہیں۔انہوں نے کہاکہ حکومت نے سماجی تحفظ کے جال کو بڑھایا،ٹارگٹڈ سبسڈی فراہم کی،پی ڈی ایم حکومت پاکستان فیٹف گرے لسٹ سے نکلنے میں کامیاب ہوئی،بہتربین وزارتی رابطہ کاری،عسکری قیادت کے تعاون سے طویل سفرتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں