اسلام آباد(روزنامہ قوم انٹرنیشنل)سپریم کورٹ میں جائیداد کے تنازعے سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران جسٹس قاضی فائز عیسی نے دلچسپ ریمارکس دییکہ ذہن صاف نہیں کرینگے تو مسائل چلتے رہیں گے ،کیا اب کھڑکی اور دروازے کے مسائل بھی سپریم کورٹ حل کرے گی ؟ تفصیلات کے مطابق جسٹس قاضی فائز عیسی نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ ہمسائے کے بھی حقوقِ ہوتے ہیں،۔اب کھڑکی اور دروازے کے مسائل بھی سپریم کورٹ حل کرے گی؟ جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ کھڑکی اور دروازوں کے معاملے پر آپ کب تک عدالتوں میں لڑتے رہیں گے؟جب تک ذہن صاف نہیں کریں گے اس وقت تک مسائل چلتے رہیں گے۔دنیا میں دوست تبدیل کر سکتے ہیں ہمسائے اور رشتے دار نہیں بدل سکتے ہیں۔ جسٹس قاضی فائز عیسی نے کہا کہ جھگڑے کو ہوا دینے کی بجائے ختم کرنا چاہیے۔ جس کے بعد عدالت نے فریقین کو مل بیٹھ کر معاملہ حل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ جسٹس فائز عیسی نے کہا کہ اگر اگلی تاریخ تک معاملہ حل نہیں ہوتا تو تمام ریکارڈ کے ساتھ پیش ہوں۔ جس کے بعد کیس کی سماعت ایک ماہ کے لئے ملتوی کر دی گئی۔







