سپریم کورٹ میں پنجاب اور خیبر پختونخواہ اسمبلیوں کی بحالی کیلئے ایک اور درخواست دائر

اسلام آباد:پنجاب اور کے پی اسمبلیوں کی بحالی کیلئے سپریم کورٹ میں ایک اور درخواست دائر کر دی گئی ، رائے اشتیاق نامی شہری کی طرف سے دائر درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پنجاب اور کے پی میں نگران حکومتیں اپنی آئینی مدت پوری کر چکی ہیں،آئین میں دی گئی مدت کے دوران دونوں صوبوں میں انتخابات نہیں کرائے گئے،سپریم کورٹ کے انتخابات کرانے کے فیصلے پر بھی عملدرآمد نہیں کیا جا رہا،نگران حکومتوں کا مزید برقرار رہنا آئین کی خلاف ورزی ہوگی، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پنجاب اور کے پی کی منتخب اسمبلیوں کی بحالی کا حکم دے۔درخواست میں وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن، وزارت دفاع،نگران وزرائے اعلی اور دونوں صوبوں کے گورنر،وزارت داخلہ اور وزارت خزانہ کو فریق بنایا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں