انقرہ (روزنامہ قوم انٹرنیشنل)ترکیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے ترکیہ ورلڈ ایجنگ کونسل اور ابن سینا انسٹیٹیوٹ کی طرف سے لاہور میں ابن سینا یونیورسٹی کے قیام اور صحت کے شعبہ میں مختلف منصوبوں کو شروع کرنے کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور ترکیہ کی محبت لازوال ہے،پاکستان اور ترکیہ کے عوام دوستی اور بھائی چارے کے رشتے میں بندھے ،تعلیم اور صحت کے شعبہ میں یہ مجوزہ منصوبے دونوں ملکوں کے عوام کو مزید قریب لانے میں مدد گار ہوں گے وہ گزشت روز یہاں سفارتخانہ میں ترکیہ ورلڈ ایجنگ کونسل اور ابن سینا انسٹیٹیوٹ کے صدر ڈاکٹر کمال ایدن سے ملاقات میں بات چیت کررہے تھے ڈاکٹر کمال ایدن نے اپنے D-8 ممالک کے وفد کے ہمراہ پاکستانی سفیر کو ڈاکٹر یوسف جنید کے سامنے پاکستانی ایمبیسی میں اپنے تعلیم اور صحت کے مجوزہ منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر D-8 ممالک ہیلتھ فورم کے وائس پریذیڈنٹ ڈاکٹر شوکت جواز، ڈی۔8 ممالک تعلیم کی ایجوکیشن کوآرڈینیٹر نور ،خدیجہ،سندس تیکن ترکیہ کی میونسپلٹیز کےکوآرڈینیٹر ابراہیم دیمر۔ٹیوٹاپ کے صدر فکرت یلدز،کستومونو فاؤنڈیشن کے صدر ایکریم اے،ورلڈ ایجنگ کوارڈینیٹر سیچم ائدن،انقرہ ورلڈ ہیلتھ کے کوآرڈینیٹر حامدی سیگل ڈی 8 کی ہیومن رائٹس فورم کی ہیڈ نور حنیف،ڈی 8 ویمن فورم کی ہیڈ حریت ارسوی،ڈی 8 نرسنگ فورم کی ہیڈ سندس تیکن اور D-8 ممالک میڈیا فورم کی میڈیا کوآرڈینیٹراور پاک ترک یکجہتی کونسل ویمن ونگ کی صدر شبانہ ایاز شامل تھے ۔ پاکستانی سفیر ڈاکٹر یوسف جنید نے ترکیہ کے ڈاکٹر کمال ایدن کے ہیلتھ اینڈ ایجوکیشن پروگرام کو سراہتے ہوئے مختلف تجاویز اور آراء بھی پیش کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان میں آئینی ترمیم کے تحت صحت اور تعلیم کے شعبے وفاق سے صوبوں کو منتقل ہو چکے ہیں اس بنا پر وفاق کی سطح پربات کرنے کی بجائے اگرصوبائی اداروں کو ساتھ ملایا جائے تو بہتر نتائج حاصل ہوں گے ۔پاکستانی سفیر نے یہ تجویز بھی دی کہ سب سے پہلے ترکیہ حکومت کے تعاون سے ایک جیریاٹک انسٹیٹیوٹ لاہور میں قائم کیا جائےیا پاکستان کے بڑے تعلیمی اداروں آغا خان یونیورسٹی،لاہور ہیلتھ سائنسز یونیورسٹی، کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی فیصل آباد ایگریکلچر یونیورسٹی ،فاطمہ جناح میڈیکل یونیورسٹی وغیرہ میں جیریاٹرکس اور جیرونٹولوجیکل نرسنگ برانچ قائم کی جائے اور آپریشنل لیول پر کام کیا جائے تو اس کے بہتر نتائج برآمد ہوں گے ڈاکٹر جنید یوسف نے کہا کہ ہر صوبہ کا اپنا صحت و تعلیم کا پروگرام ہے ان منصوبوں کے لیے صوبائی وزرائے اعلیٰ اور صوبوں کے تعلیم اور صحت کی وزارتوں سے ہر ممکن تعاون کے حصول کے لیے وہ مکمل تعاون کریں گے ،ملاقات میں ڈاکٹر ایدن نے 17 اگست سے23اگست 2023کے دوران ابن سینا انسٹیٹیوٹ کستو مونو اورسلک روڈ کے تحت ہونے والے سائنس فیسٹیول میں ڈاکٹر یوسف جنید کو بطور مہمان خصوصی اور ابن سینا انسٹیٹیوٹ اور ورلڈ ایجنگ کونسل لائف ٹائم ہیلتھ اینڈ ہیومن رائٹس سفیر کے طور پر شرکت کی دعوت دی جسے انھوں شکریہ ادا کرتے ہوئے قبول کر لیا۔ملاقات میں پاک ترکیہ یکجہتی فورم ویمن ونگ کی صدر شبانہ ایاز نے بھی اس ضمن میں اپنی تنظیم کی طرف سے مکمل تعاون فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی ۔







