پی ڈی ایم کی قیادت سپریم کورٹ کے سامنے دھرنے میں پہنچ گئی

اسلام آباد(روزنامہ قوم انٹرنیشنل)پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ ( پی ڈی ایم) کے دھرنے کی کال پر کارکنان سپریم کورٹ کے سامنے پہنچ چکے ہیں جبکہ پی ڈی ایم قیادت بھی دھرنے میں پہنچ چکی ہے۔

پی ڈی ایم کے دھرنے میں اتحادی جماعتوں کی قیادت بھی پہنچ رہی ہے جس میں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور (ن) لیگ کی رہنما مریم نواز دھرنے میں پہنچ چکی ہیں۔

پی ڈی ایم جماعتوں کے کارکن گیٹ پھلانگ کر ریڈزون میں داخل ہوئے اور نعرے لگاتے ہوئے عدالت عظمیٰ کے باہر پہنچے، جہاں ایف سی اور پولیس اہل کاروں نے انہیں روکنے کی کوشش کی۔ پولیس حکام کی جانب سے مظاہرین سے مذاکرات کی کوشش کی جا رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں