اسلام آباد(روزنامہ قوم انٹرنیشنل)سپریم کورٹ،22 مئی سے شروع ہونے والےعدالتی ہفتےکا ججز روسٹر جاری کردیا گیا۔سپریم کورٹ میں آئندہ ہفتے سات بینچزمقدمات کی سماعت کریں گے۔سپریم کورٹ کے سینیئر ترین جج جسٹس قاضی فائزعیسیٰ آئندہ ہفتے بھی چیمبرورک کریںگے۔جسٹس قاضی فائز عیسیٰ مسلسل چھ ہفتوں سے کسی بھی بینچ کا حصہ نہیں ہیں۔
بینچ نمبرایک چیف جسٹس عمرعطاء بندیال کی سربراہی میں جسٹس اطہرمن اللہ پر مشتمل ہوگا بینچ نمبر2 میں جسٹس سردار طارق مسعود،جسٹس امین الدین خان اور جسٹس محمد علی مظہر شامل ہیں۔بینچ نمبر تین جسٹس اعجازالاحسن اورجسٹس شاہد وحید پر مشتمل ہوگا۔بینچ نمبر 4 میں جسٹس منصورعلی شاہ اورجسٹس حسن اظہر رضوی،بینچ نمبر 5 جسٹس منیب اختر اورجسٹس جمال مندوخیل جبکہ بینچ نمبر 6 میں جسٹس یحیٰی آفریدی اور جسٹس مظاہر نقوی شامل ہوں گے۔
اس کےعلاوہ بینچ نمبر7 میں جسٹس محمد علی مظہراور جسٹس اطہرمن اللّٰہ پرمشتمل ہوگا دن ساڑھے11بجے کے بعد بینچ نمبر2 میں جسٹس سردارطارق مسعود،جسٹس امین الدین خان شامل ہوںگے۔واضح رہے کہ عدالت عظمیٰ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ مسلسل چھ ہفتوں سے سپریم کورٹ کے کسی بھی بینچ کا حصہ نہیں ہیں اور وہ آئندہ ہفتے بھی چیمبر ورک کریں گے۔







