ملک خرم علی سمیت کئی رہنماؤں نے پی ٹی آئی کو خیرآباد کہہ دیا

اسلام آباد(روزنامہ قوم انٹرنیشنل)تحریک انصاف کو چھوڑنے والوں کا سلسلہ جاری ،سابق رکن پنجاب اسمبلی ملک خرم علی خان سمیت متعدد رہنما ؤںنےآج بھی عمران خان کو الوادع کہہ دیا۔اسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران ملک خرم علی خان نے کہا کہ ہمارے لیے سب سے زیادہ اہم پاکستان اوران کےادارے ہیں، تحریک انصاف کےساتھ مزید نہیں چل سکتے۔ملک خرم علی خان نے مزید کہا کہ 9 مئی مئی کوشہداکی یادگاروں کی توڑپھوڑکی گئی،پرتشدد واقعات پربہت افسوس ہوا۔

سرگودھا سے سابق رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نادیہ عزیز نے بھی پی ٹی آئی سمیت سیاست چھوڑنے کا اعلان کر دیا گیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق رکن پنجاب اسمبلی نے کہا کہ 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتی ہوں، حالات اور واقعات ملکی سیاست اور سالمیت کیلئے اچھے نہیں، ہمیشہ تشدد سے پاک سیاست کی، اس طرح کی سیاست مزید جاری نہیں رکھ سکتی۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج ہمیں جان سےزیادہ پیاری ہے، پاک فوج کی عزت پرکوئی حرف قبول نہیں، پاکستان کی سالمیت اور استحکام فوج کی وجہ سے ہے، ہمارے شہداء کی بہت قربانیاں ہیں اور انہی کی وجہ سےملک قائم ہے، اپنی پاک افواج کےساتھ کھڑی ہوں، 9 مئی کو سرگودھا میں جوواقعات ہوئےمیں اس کاحصہ نہیں تھی، آئندہ بھی مجھےکسی اس طرح کی سرگرمیوں میں ملوث نہیں پائیں گے۔

پاکستان تحریک انصاف اور عمران خان کا ساتھ چھوڑنے والوں میں مسلسل اضافہ ہوتا جارہا ہے، سابق ایم پی اے چوہدری ارشاد آرائیں نے بھی پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔بورے والا سے تعلق رکھنے والے پی ٹی آئی رہنماء سابق رکن پنجاب اسمبلی چوہدری ارشاد آرائیں نے بھی پی ٹی آئی سے لاتعلقی کا اعلان کردیا۔ اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعے کی شدید مذمت کرتا ہوں، نہ پی ٹی آئی کا عہدیدار ہوں نہ ٹکٹ ہولڈر ہوں۔ان کا کہنا ہے کہ فوجی تنصیبات پر حملے کسی صورت قابل قبول نہیں، فوج ہماری محافظ ہے جس سے سکون کی نیند سوتے ہیں، 9 مئی کے سانحہ میں ملوث شرپسندوں کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔چوہدری ارشاد آرائیں نے دفتر سے پاکستان تحریک انصاف کا پینا فلیکس اتار کر پاک فوج سے اظہار یکجہتی پر مبنی بینرز آویزاں کردیئے۔

اوورسیز رہنماء بھی پی ٹی آئی چھوڑنے لگے، وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی طارق محمود الحسن نے پاکستان تحریک انصاف سے علیحدگی کا باقاعدہ اعلان کردیا۔پاکستان تحریک انصاف کے 9 مئی کے پرتشدد احتجاج کے بعد پاکستان تحریک انصاف کے اوورسیز رہنماء بھی عمران خان کا ساتھ چھوڑ کر جانے لگے۔سابق وزیراعظم عمران خان کے سابق معاون خصوصی طارق محمود الحسن نے بھی پی ٹی آئی چھوڑنے کا باقاعدہ اعلان کردیا۔سید طارق محمود الحسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے سربراہ بھی رہ چکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق وہ پریس کانفرنس میں اہم حقائق سے پردہ اٹھائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں