پاکستان مسلم لیگ ق کا پی ٹی آئی سمیت آل پارٹیز کانفرنس بلانے کا اعلان

اسلام آباد(روزنامہ قوم انٹرنیشنل)پاکستان مسلم لیگ ق نے تمام سیاسی جماعتوں پر مشتمل آل پارٹی کانفرنس بلانے کا اعلان کردیا۔ترجمان ق لیگ کے مطابق اے پی سی میں تمام سیاسی جماعتوں کو دعوت دی جائےگی، پی ٹی آئی کو بھی اے پی سی میں شرکت کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ترجمان کے مطابق اے پی سی کا مقصد سیاسی جماعتوں کوایک میز پر اکھٹا کرکےبات چیت سے مسائل حل کرناہیں، آج تمام سیاسی جماعتوں سے مشاورت کرکے تاریخ طے کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں