متاثرین کو واپس علاقوں میں کیسے پہنچانا ہے اس پر غور کیا جارہا ہے،وفاقی وزیر

اسلام آباد(روزنامہ قوم انٹرنیشنل) وفاقی وزیر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ اللہ کا فضل ہے کہ ہم طوفان کی تباہ کاریوں سے بچ گئے ہیں، بحیرہ عرب میں بپر جوائے ماضی کے دیگر طوفانوں سے طویل رہا۔انہوں نے ایک بیان میں کہا ہے کہ متاثرین کو واپس علاقوں میں کیسے پہنچانا ہے اس پر غور کیا جارہا ہے ۔شیری رحمٰن نے کہا کہ سجاول میں متاثرین کی واپسی میں شاید کچھ وقت لگ جائے، آبادی اتنی بڑھ گئی ہے، کہاں کہاں ہم پہنچیں؟ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ سجاول میں لوگوں کے پاس ذریعہ معاش کافی حد تک متاثر ہوا ہے، متاثرہ علاقوں سے 8، 9 ہزار مویشیوں کو بھی منتقل کیا گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں