یونان کشتی حادثہ،منڈی بہاؤالدین کے4 افراد کی موت کی تصدیق

منڈی بہاؤالدین(روزنامہ قوم انٹرنیشنل) نواحی گاؤں برج گھنیاں کے لاپتہ ہونے والے 4 افراد کی موت کی تصدیق کر دی گئی، چاروں افراد بحیرہ روم میں غرق ہونی والی کشتی میں سوار تھے۔جاں بحق ہونے والوں میں عابد حسین، غلام عباس، محمد شمریز اور محمد افضل شامل ہیں، جاں بحق چاروں افراد شادی شدہ اور صاحب اولاد تھے۔چاروں افراد کا تعلق پھالیہ کے گاؤں برج گھنیاں سے ہے، ہلاکتوں کی تصدیق ہونے کے بعد پورے گاؤں میں صف ماتم بچھ گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں