اسلام آباد(روزنامہ قوم انٹرنیشنل) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما مونس الہیٰ کا کہنا ہے کہ میرے والد کو ان کے وکیلوں سے نہیں ملنے دیا جا رہا۔انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ میری والدہ کو بھی ملاقات کی اجازت نہیں مل رہی ہے۔ انہوں نے کہاکہ آئی جی جیل خانہ جات خود چوہدری شجاعت صاحب اور ان کے بیٹے چوہدری سالک حسین کو لے کر ملوانے گئے ہیں اور اب حکام ہمیں جواب دیں گے کہ اس ہفتے کی ملاقات خاندان والوں کی ہم نے کروا دی ہے۔مونس الہیٰ یہ بھی دعوی کر چکے ہیں کہ پرویز الٰہی کا میڈیکل ریکارڈ منگوانے والے ڈاکٹر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جب میرے والد چوہدری پرویز الٰہی کی طبیعت خراب ہوئی اور جیل انتظامیہ انہیں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لائی۔







