لاہور (روزنامہ قوم انٹرنیشنل) لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے سربراہ کی توشہ خانہ ریفرنس میں حفاظتی ضمانت کی درخواست سماعت کےلئے مقرر ہوگئی۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں 2رکنی بنچ 26جون کوسماعت کرے گا،پی ٹی آئی سربراہ نے توشہ خانہ ریفرنس میں حفاظتی ضمانت کےلئے عدالت سے رجوع کیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کےوکیل انتظار حسین پنجوتہ دلائل دیں گے۔موقف میں کہا گیا ہے کہ تحقیقات میں شامل ہونا چاہتے ہیں،پولیس کی جانب سے گرفتاری کا خدشہ ہے،حفاظتی ضمانت منظور کی جائے۔







