لاہور(روزنامہ قوم انٹرنیشنل) انسداددہشت گردی عدالت لاہورمیں عسکری ٹاورجلاؤ گھیراؤ سمیت تین مقدمات کیس میں ڈاکٹریاسمین راشدکی درخواست ضمانت بعدازگرفتاری پرسماعت ہوئی۔عدالت نے وکلاء کو دلائل کے لیے طلب کرلیا
۔انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجازاحمدبٹرنے درخواست ضمانت پرسماعت کی،عدالت نے وکلاء سے دلائل طلب کرتے ہوئے کیس کی سماعت 12جولائی تک ملتوی کردی۔تھانہ ماڈل ٹاؤن میں دوجبکہ ایک تھانہ گلبرگ میں مقدمہ درج ہے، ڈاکٹریاسمین راشدنےاپنےوکیل کی وساطت سے ضمانتیں دائرکررکھی ہیں۔







