عالمی بینک نے خیبرپختونخوا کے ضم شدہ اضلاع کیلئے 46ملین ڈالر کی منظوری دیدی

اسلام آباد(روزنامہ قوم انٹرنیشنل)عالمی بینک نے خیبرپختونخوا کے ضم شدہ اضلاع میں صحت کی خدمات کی فراہمی کےنظام میں بہتری کےلئے 46 ملین ڈالرمعاونت کی منظوری دے دی ہے۔یہ فیصلہ عالمی بینک کے بورڈ آف ایگزیکٹو ڈائریکٹرز کے اجلاس میں کیا گیا۔ پاکستان میں عالمی بینک کے کنٹری ڈائریکٹر ناجی بن حسائن نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ خیبرپختونخوا سٹیزن سنٹرڈ سروس ڈیلیوری پراجیکٹ کے تحت خیبرپختونخوا کے ضم شدہ اضلاع میں بچوں بالخصوص نوزائیدہ بچوں اور ان کی مائوں کو صحت کی خدمات کی فراہمی کے نظام میں بہتری لائی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے سے صحت سے متعلق خدمات تک رسائی میں بہتری لائی جائے گی ، منصوبے سے دو سال سے کم عمر کے 3 لاکھ بچوں کو فائدہ پہنچے گا۔ منصوبے کے تحت ہر بچے کے خاندان کوپانچ آگاہی سیشنز میں شرکت کرنے اور بچے کی صحت کی نگرانی پر12ہزار500 روپے تک کی معاونت فراہم کی جائے گی۔اس کے علاوہ اس منصوبے سے خیبرپختونخوا حکومت سٹیزن فیسلی ٹیشن سنٹر کے آپریشن ماڈل کو بہتر بنانے میں مدد ملے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں