لاہور(روزنامہ قوم انٹرنیشنل)لاہورہائیکورٹ میں سائفرتحقیقات روکنے کی چیئرمین تحریک انصاف کی درخواست، وفاقی حکومت نے متفرق درخواست دائرکردی۔وفاقی حکومت نے تحقیقات روکنے سے متعلق حکم امتناع خارج کرنے کی استدعاکردی ہے۔ لاہور ہائیکورٹ نے درخواست پرچیئرمین تحریک انصاف کو نوٹس جاری کرکے 17جولائی کو جواب طلب کرلیا۔درخواست وفاقی حکومت میں موقف اختیار کیا گیا کہ ایف آئی اے نے چیئرمین تحریک انصاف کو 30نومبرکوطلبی کانوٹس دیاتھا۔ وکیل وفاقی حکومت نے کہا عدالت نے وفاقی حکومت کونوٹس دیے اور سنے بغیر یکطرفہ عمل درآمد معطل کردیا۔ عدالت کےاس فیصلے سے ایف ائی اے تفتیش رک گئی۔استدعا کی گئی کہ لاہورہائیکورٹ6 دسمبر2022 کو جاری حکم امتناع واپس لے۔







