مونس الٰہی کی اہلیہ کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کی درخواست پرسماعت

لاہور(روزنامہ قوم انٹرنیشنل)لاہور ہائیکورٹ نے مونس الٰہی کی اہلیہ کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی درخواست پر وفاقی سیکریٹری داخلہ سمیت دیگر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 31 جولائی تک جواب طلب کرلیا۔

لاہور ہائیکورٹ میں سابق وفاقی وزیر مونس الٰہی کی اہلیہ تحریم الٰہی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، عدالت نے وفاقی سیکریٹری داخلہ سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 31 جولائی تک ملتوی کردی۔جسٹس شجاعت علی خان نے تحریم الٰہی کی درخواست پر سماعت کی۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ تحریم الٰہی دوہری شہریت رکھتی ہیں جبکہ وہ پبلک آفس ہولڈر نہیں ہیں، ایف آئی اے نے جنوری 2023ء میں طلبی کے نوٹسز دے دیئے اور دوران انکوائری درخواست گزار کو منی لانڈرنگ کے مقدمے میں نامزد کردیا۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ مقدمے میں قانون کے مطابق عبوری ضمانت کروا رکھی ہے، سیاسی بنیادوں پر نام ای سی ایل میں شامل کیا گیا، نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ سے نکالنے کا حکم دیا جائے اور درخواست گزار کو ایک بار بیرون ملک سفر کی اجازت دی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں