اسلام آباد(روزنامہ قوم انٹرنیشنل)آئی سی سی فیڈرل بورڈ میٹرک میں ٹاپ پوزیشن ہولڈرز کو شاندار کامیابی پر مبارکباد دی اورپھولوں کے گلدستے پیش کئے۔تفصیلات کے مطابق کیرئیر ڈائریکٹوریٹ آفس میں پوزیشن ہولڈرز طلباء اور انکے والدین کو مدعو کیا گیا۔ ڈائریکٹر جنرل کیرئیر گروپ آف انسٹیٹیوشنز پروفیسر محمد عامر،پرنسپل کیرئیر کالج سیکشن محمد عدنان عباسی ،پرنسپل میٹرک سیکشن فضل الرحمان خٹک نے طلباء اور والدین کو میٹرک فیڈرل بورڈ بہارہ کہو میں ٹاپ کرنے پر والدین، اساتذہ ،طلباء اور انتظامیہ کو مبارکباد دی۔اس موقع پر پروفیسر محمد عامر نے والدین اور طلباء سے خصوصی ملاقات میں کہا کہ کامیابی اور ناکامی کا دار ومدار محنت پر ہوتا ہے۔ فیڈرل بورڈ و دیگر بورڈز میں 1000 سے زائد نمبر لینے والوں کو فل (100 فیصد)سکالرشپ دیا جائے گا۔85 سے 90 فیصد نمبرز لینے والوں کو فیس میں 50 فیصد اور 80 سے 85 فیصد نمبر لینے والوں کو 30 فیصد سکالرشپ دیا جائے گا۔مری ،کشمیر ،گلگت بلتستان،بلوچستان اور دیگر پہاڑی اور پسماندہ علاقوں کے طلباء و طالبات کو علحیدہ علیحدہ ہاسٹل کی سہولت کے ساتھ خصوصی رعایتی پیکج دیا جائے گا۔کیرئیر کالج بہارہ کہو میٹرک سیکشن فیڈرل بورڈ میں حبہ الماح 1061 ،معصومہ زاہرا 1044،حفصہ خورشید 1031،ثانیہ وزیر1028،اور عبدالمنان 1012 نمبر لے کر سرفہرست رہے








