اسلام آبا د(کیپیٹل رپورٹ)پیپلز پارٹی کو 28 جنوری کو لیاقت باغ راولپنڈی میں جلسہ کرنے کی اجازت مل گئی،ذرائع کے مطابق پیپلز پارٹی راولپنڈی کے وفد نے ڈپٹی کمشنر راولپنڈی سے ملاقات کی اور اور جلسے کی اجازت کے لئے تحریری درخواست دی ۔
درخواست میں کہاگیا کہ 28 جنوری کو دن ایک بجے لیاقت باغ میں پیپلز پارٹی کا بڑا جلسہ ہوگا،لیاقت باغ میں جلسے سے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری خطاب کریں گے۔
پیپلز پارٹی کے رہنما عرفان خٹک نے کہا کہ راولپنڈی انتظامیہ نے زبانی طور پر جلسہ کرنے کی اجازت دے دی ہے،ڈپٹی کمشنر کی جانب سے تحریری اجازت نامہ بھی جلد جاری کیا جائے گا،ضلعی انتظامیہ نے کہا ہے کہ جلسے کے انتظامات کرلیں، تحریری اجازت نامہ بھی جاری کردیا جائے گا۔







