اسلام آبا د(کیپیٹل رپورٹ)آئی ایم ایف نے بجٹ خساروں کو کم کرنے کے لیئے نئی تجویز دے دی،وفاقی اور صوبائی محکمانہ کمیٹیوں نے بجٹ مانیٹرنگ بہتر کرنے کا پلان طلب کرلیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سے قبل ای سی سی کے ذریعے محکموں کو اضافی گرانٹ دینے پر پابندی کا مطالبہ کیا تھا، محکمانہ کمیٹیوں کی جانب سے ترقیاتی بجٹ ہڑپ کرنے کو روکنے کے اقدامات تجویز کردیئے، باقاعدہ اجازت کے بغیر منعقد ہونے والے اجلاس بھی ترقیاتی بجٹ سے رقوم طلب کررہے ہیں، یہ رقوم مشینری، آلات، عمارتی منصوبوں اور انفراسٹرکچر میں توسیع کے لیئے طلب کی جاتی ہیں،
پیپرا رولز کی خلاف ورزی کرکے فنڈز اجرا کے کئی معاملات کا ریکارڈ بھی طلب کیا گیا،ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف حکام گزشتہ 5 سالوں سے اس ضمن میں اقدامات کا مطالبہ کرتے رہے ہیں، وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے عدم توجہی کا نوٹس کئی بار لیا گیاتاہم ٹھوس اقدامات نہ ہونے پر آئی ایم ایف نے تشویش کا اظہارکررکھا ہے اور معاملے کو سنجیدگی سے لینے کی تجویز بھی دے رکھی ہے۔







