جنوبی ایشیا میں پائیدارامن کیلئے دیرینہ تنازعات کا حل ضروری ہے: اسحاق ڈار

تیانجن: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ جنوبی ایشیا میں پائیدارامن کے لیے دیرینہ تنازعات کا حل ضروری ہے۔چین کے شہر تیانجن میں اسحاق ڈار کا ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ایس سی اواجلاس میں پاکستان کی نمائندگی کرنا میرے لیےاعزازہے۔

انہوں نے کہا کہ دنیا کودرپیش چیلنجزمیں ایس سی اوکی اہمیت بڑھ گئی ہے، ایس سی او خطے میں امن کیلئے اہم پلیٹ فارم ہے، جب کہ پاکستان طویل مدتی تنازعات کےپرامن حل کا حامی ہے۔

نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اسرائیل کی ایران پرجارحیت قابل مذمت ہے، غزہ میں اسرائیلی مظالم پرشدید تشویش ہے، غزہ میں عالمی برادری اپنا کردارادا کرے، پاکستان مسئلہ فسلطین کے دوریاسی حل کا بھی حامی ہے۔

اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ متنازع علاقوں کی حیثیت تبدیل کرنےکی یکطرفہ کوششوں کی مخالفت کرتےہیں، بھارت کےساتھ کشیدگی کےدوران پاکستان نےذمہ دارانہ کردارادا کیا، جنوبی ایشیا میں پائیدارامن کےلیےدیرینہ تنازعات کا حل ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں