بی آئی ایس ای راولپنڈی کےنئے چیئرمین کا تقرر کیا جائے، چوہدری عمران یونس گجر
چیئرمین کا تقرر نہ ہونے سےتنخواہوں سمیت اہم دفتری امور تعطل کا شکار ہیں،صدر ویلفیئر ایسی ایشن
راولپنڈی(بیورو رپورٹ)بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (بی آئی ایس ای)ویلفیئر ایسوسی ایشن راولپنڈی کے صدرچوہدری عمران یونس گجرنے کہا ہے کہ بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کاچیئرمین نہ ہونے کی وجہ سے اہم دفتری امور تعطل کا شکار ہو گئے ہیں جن میں ریگولر اور ڈیلی ویجز اسٹاف کی تنخواہوں کے معاملات زیرِ التواء ہیں، چیئرمین کی عدم تعیناتی سے امتحانی امور، مختلف شعبہ جات کے حساس معاملات، اور ریکارڈ کی تیاری بھی متاثر ہو سکتی ہے،اہم انتظامی فیصلوں میں تاخیر سے ملازمین میں بے چینی اور تشویش بڑھ رہی ہے،کام رُکنے سے نہ صرف ملازمین بلکہ طلبہ بھی شدید متاثر ہو رہے ہیں، حکام فوری نوٹس لیں اور معاملے کو جلد از جلد حل کیا جائے،بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن (بی آئی ایس ای)ویلفیئر ایسوسی ایشن راولپنڈی کے صدرچوہدری عمران یونس گجرنےان خیالات کا اظہار میڈیا کو جاری اپنے ایک بیان میں کیا ہے، انکا مزید کہنا ہے کہ بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن راولپنڈی کے چیئرمین کی مدتِ ملازمت 18 اکتوبر 2025 کو ختم ہو گئی تھی، تاہم تاحال نئے چیئرمین کی تقرری نہ ہونے کے باعث بورڈ کے متعدد اہم امور تعطل کا شکار ہیں،ضروری فائلوں کی منظوری نہ ہونے سے روزمرہ دفتری کام رک گئے ہیںریگولر اور ڈیلی ویجز اسٹاف کی تنخواہوں کے معاملات زیرِ التواء ہیںاہم انتظامی فیصلوں میں تاخیر سے ملازمین میں بے چینی اور تشویش بڑھ رہی ہے،انہوں نے خبردار کیا کہ چیئرمین کی عدم تعیناتی سے امتحانی امور، مختلف شعبہ جات کے حساس معاملات، اور ریکارڈ کی تیاری بھی متاثر ہو سکتی ہے،چوہدری عمران یونس گجر نے مطالبہ کیا کہ مستقل چیئرمین کے تقرر تک کم از کم سیکریٹری کو فوری طور پر انتظامی اختیارات تفویض کیے جائیں تاکہ بورڈ کے اہم امور بغیر کسی رکاوٹ کے جاری رہ سکیں۔انہوں نے کہا کہ ’’کام رُکنے سے نہ صرف ملازمین بلکہ طلبہ بھی شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ حکام فوری نوٹس لیں اور معاملے کو جلد از جلد حل کیا جائے۔‘‘







