چناب کے بہاؤ میں تبدیلی ناقابل قبول، دنیا بھارت کے خلاف نوٹس لے: پاکستان
اسلام آباد: پاکستان نے کہا ہے کہ چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی ناقابل قبول ہے، عالمی برادری بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کا نوٹس لے، بونڈائی بیچ پر حملے میں را کے ملوث ہونے کی تحقیقات آسڑیلوی تحقیقاتی ایجنسیوں نے کرنی ہے، یروشلم پوسٹ نے پراپیگنڈا کیا۔
وزارت خارجہ کے ترجمان طاہر حسین اندرابی نے کہا ہے کہ بھارتی اقدامات خطے کے امن واستحکام کے لیے خطرہ ہیں، دریاؤں سے متعلق کوئی یکطرفہ اقدام قابل قبول نہیں، بھارت کی جانب سے سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کی مذمت کرتے ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ سندھ طاس معاہدے پر بین الاقوامی قوانین موجود ہیں، دریائے چناب کے بہاؤ میں اچانک تبدیلی تشویشناک ہے،عالمی برداری کو بھارت کی جانب سےسندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی کا نوٹس لینا چاہئے۔
طاہر حسین اندرابی نے بتایا کہ دسمبر سے دریائے چناب میں پانی کی سطح میں غیرمعمولی اتارچڑھاؤ دیکھا گیا، بھارت کی جانب سے بغیر اطلاع پانی چھوڑنے پر پاکستان کو شدید تحفظات ہیں۔







