آپریشن غضب للحق، 352 طالبان کارندے ہلاک، 130 چیک پوسٹیں تباہ اور 26 پر قبضہ، وزیراطلاعات

اسلام آباد:آپریشن غضب للحق کے تحت پاکستان کی جانب سے افغانستان کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں جس میں اب تک 352 افغان فوجی اور طالبان ہلاک ہوگئے۔

وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے سماجی رابطے کی سائٹ پر ہفتے کی رات 9 بجے تک کے اعداد و شمار اور نئی پیشرفت شیئر کی۔

انہوں نے بتایا کہ جنگ میں افغانستان کا بھاری جانی مالی نقصان ہوا، دو روز میں افغانستان کے352 فوجی ہلاک جبکہ 535 زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان نے افغانستان کی 130 چیک پوسٹیں تباہ جبکہ 26 پوسٹوں پر مکمل کنٹرول حاصل کیا ہوا ہے۔ وزیر اطلاعات کے مطابق جوابی کارروائیوں میں 171 ٹینک، فوجی گاڑیاں تباہ ہوئیں جبکہ افغانستان میں 41 مقامات پر کامیابی کے ساتھ فضائی حملے کیے گئے ہیں۔

اس سے قبل گزشتہ وفاقی وزیرِ اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کی جانب سے 28 فروری صبح 9 بجے جاری تازہ اعداد و شمار جاری کیے گئے تھے جس کے مطابق پاک فضائیہ نے افغانستان بھر میں 37 مقامات کو فضائی کارروائی میں مؤثر طور پر نشانہ بنایا گیا جس میں افغان طالبان رجیم کے 331 کارندے ہلاک اور 500 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

انہوں نے بتایا تھا کہ افغان طالبان کی 104 چیک پوسٹیں مکمل طور پر تباہ جبکہ 22 چیک پوسٹوں پر پاک فوج نے مکمل کنٹرول حاصل کرلیا، اسی کے ساتھ 163 ٹینک اور مسلح گاڑیاں تباہ کردی گئیں۔ آپریشن غضب للحق اپنے اہداف کی تکمیل تک جاری رہے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں