کویت کی وزارت دفاع کا کہنا ہے آج صبح امریکا کے متعدد طیارے گر کر تباہ ہوئے۔
کویتی وزارت دفاع کے ترجمان کی جانب سے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں متعدد امریکی فوجی طیارے گر کر تباہ ہونے کی تصدیق کی گئی تاہم طیارے گرنے کی وجوہات نہیں بتائی گئیں۔
انہوں نے تصدیق کی کہ تمام عملہ مکمل طور پر محفوظ ہے اور متعلقہ حکام نے فوری طور پر تلاش اور بچاؤ کی کارروائیاں شروع کر دی ہیں، عملے کو بحفاظت نکال کر اسپتال منتقل کیا گیا تاکہ ان کی صحت کا معائنہ کیا جا سکے اور ضروری طبی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
امریکی جریدے کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ کے ایک عہدیدارنےکویت میں امریکی فوجی طیارہ تباہ ہونےکی تصدیق کی ہے۔
امریکی اہلکار نے بتایا کہ امریکی طیارےکا عملہ بروقت ایجیکٹ کرنےمیں کامیاب رہا اور تمام اہلکارمحفوظ ہیں۔
امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے ایران کے خلاف آپریشن میں کویتی فضائی دفاعی نظام نے غلطی سے 3 امریکی F-15E طیاروں کو مار گرایا، تاہم تینوں طیاروں کے تمام 6 پائلٹ بحفاظت طیاروں سے نکلنے میں کامیاب رہے۔







