اسلام آباد میں سستے بازار میں اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی

اسلام آباد(روزنامہ قوم انٹرنیشنل)اسلام آباد میں سستے بازار میں اشیاء خوردونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی،

سستے بازار ہوں یا اوپن مارکیٹ شہریوں کو کہیں ریلیف میسر نہیں، اوپن مارکیٹ میں اشیائے خوردونوش عوام کی قوت خرید سے باہر ہوگئی، سستے بازار میں آلو 70 فی کلو روپے فروخت ہو رہا ہے، پیاز 535 روپے پانچ کلو فروخت کیا جا رہا ہے، ادرک 680 روپے فی کلو، لہسن 380 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے،

سستے بازار میں ٹماٹر 70 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے، سیب 325 روپے فی کلو، انار 440 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے، کیلا 340 فی درجن، تربوز 66 روپے فی کلو فروخت کیا جا رہا ہے، سستے بازار میں کھجوریں 500 روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہیں ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں