توشہ خانہ: عمران خان کی نااہلی کیخلاف درخواستیں12جنوری کو سماعت کیلئے مقرر

لاہور(کیپیٹل رپورٹ)لاہور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں نااہلی کے خلاف درخواستیں سماعت کے لیے مقرر کر لیں۔

عدالتِ عالیہ کے جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ 12 جنوری سے سماعت کرے گا۔بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس شمس محمود اورجسٹس شاہد کریم شامل ہیں۔

جسٹس شہرام سرور چوہدری اور جسٹس جواد حسن بھی بینچ کا حصہ ہوں گے۔واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے توشہ خانہ کیس میں نااہلی کو چیلنج کر رکھا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں