کراچی: امن مذاکرات سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیان کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔
کاروباری ہفتے کے تیسرے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی ریکارڈ کی گئی۔
ٹریڈنگ کے دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 5000 سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 70 ہزار 640 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام تک سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان برقرار رہا جس کے باعث ہنڈرڈ انڈیکس 5 ہزار 43 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ ایک لاکھ 65 ہزار 634 پوائنٹس کی سظح پر بند ہوا تھا۔
دوسری جانب ایران امریکا مذاکرات کے دوسرے راونڈ کے اعلان کے بعد ایشیائی مارکیٹس میں بھی تیزی دیکھی جا رہی ہے۔
خبر ایجنسی کے مطابق تھائی لینڈ سیٹ انڈیکس میں ایک فیصد سے زائد کی تیزی ریکارڈ کی گئی، جاپان کے نکی انڈیکس میں ایک فیصد کا اضافہ ہوا ہے، جبکہ ہانگ کانگ کے ہینگ سینگ انڈیکس میں 0.76 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
اس کے علاوہ چین کے شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس میں بھی 0.37 فیصد کی تیزی دیکھی گئی ہے۔







