اسلام آباد(روزنامہ قوم انٹرنیشنل)چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے کہا ہے کہ اسلام آباد پولیس بغیر وارنٹ کارکنوں کیگھروں پر چھاپے مار رہی ہے، جہاں کارکن موجود نہیں وہاں 10 برس تک کے بچوں کو اٹھایا جا رہا ہے۔
ٹوئٹر پر ایک بیان میں عمران خان کا کہنا تھا کہ اسلام آباد میں فسطائیت اپنے عروج پر ہے۔عمران خان کا کہنا تھا کہ پولیس ہماریکارکنوں کو پکڑنیکے لیے بغیر وارنٹس گھروں پر چھاپے مار رہی ہے، جہاں کارکن گھروں میں موجود نہیں وہاں 10 برس تک کے بچوں کو اٹھایا جا رہا ہے۔ عمران خان نے مطالبہ کیا ہیکہ ہمارے وہ تمام کارکن اور ان کے بچے فورا رہا کیے جائیں جنہیں اغوا کیا جاچکا ہے۔
دوسری جانب اسلام آباد پولیس کا کہنا ہیکہ اشتعال انگیزی، جلاو گھیراو، توڑ پھوڑ اور پولیس پر حملے میں ملوث پی ٹی آئی کے 198 کارکنوں کا گرفتار کیا گیا ہے، مزید گرفتاریوں کے لیے پولیس ٹیمیں چھاپے مار رہی ہیں۔ اسلام آباد پولیس کا کہنا ہیکہ وقوعہ میں ملوث تمام ملزمان کی کیمروں کی مدد سے شناخت کا عمل بھی جاری ہے، پرتشدد کارروائیوں میں ملوث تمام شرپسند عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائیگا۔







