عمران خان امریکی لابنگ فرم کیساتھ معاہدوں کے حوالےسے وضاحت دیں،شیری رحمن

اسلام آباد(روزنامہ قوم انٹرنیشنل)وفاقی وزیرماحولیاتی تبدیلی سینیٹرشیری رحمان نے اپنیٹوئٹ میں کہا ہیکہ پی ٹی آئی نیامریکا میں کھوئی ساکھ بحال کرنیکیلئے ایک اورلابنگ فرم سے معاہدہ کیاہے۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپروفاقی وزیرماحولیاتی تبدیلی سینیٹرشیری رحمان نیکہا ہے کہپرائیکنسلٹنٹ کیساتھ معاہدے کا مقصد پی ٹی آئی کے امریکا کیساتھ تعلقات بہترکرنا ہے۔انہوں نیمزید لکھا کہ سازشی سائفرمیں ناکامی کیبعد اب زوروشورسیڈالرز میں اثرورسوخ خریدا جارہا۔یہ فرم پی ٹی آئی رہنماوں کی امریکی ڈسیشن میکرزکے ساتھ ملاقاتوں کا اہتمام کرے گی،شیری رحمان نیالزام عائد کرتے ہوئیکہا کہ یہ فرم ان ملاقاتوں کے مواد کے حوالیسے بھی تحریک انصاف کو رہنمائی فراہم کرے گی۔مزید لکھا کہ پی ٹی آئی پاکستان کے امریکا سیتعلقات داو پرلگا کر یہ اپنی تشہیر کیلئیلابنگ کمپنیزکی خدمات لیرہیہیں۔عمران خان کو ان معاہدوں کے حوالے سے قوم کو وضاحت پیش کرنی ہوگی۔شیری رحمان نے مزید کہا کہ تحریک انصاف نیمن گھڑت بیرونی سازش کا بیانیہ بنایا،آڈیو لیکس میں ثابت ہوا یہ اپنی ذاتی سیاست کیلئے پاکستان کے مفادات کے ساتھ کھیلنیکا منصوبہ بنا رہیتھے،ان کا دوہرامعیاراوریو ٹرن کئی بار بے نقاب ہو چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں