چوہدری شافع حسین کو نشان امتیاز سے نواز دیا گیا

لاہور(روزنامہ قوم انٹرنیشنل)پاکستان مسلم لیگ کے صدر چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے پریذیڈنٹ پاکستان کبڈی فیڈریشن اور جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ چوہدری شافع حسین کو صدر پاکستان عارف علوی کی اجازت سے گورنر پنجاب بلیغ الرحمان نے نشان امتیاز سے نوازا۔

چوہدری شافع حسین نے پریذیڈنٹ پاکستان کبڈی فیڈریشن کے عہدے پر رہتے ہوئے پاکستان کو کبڈی کا ورلڈ کپ جتوایا تھاپاکستان کبڈی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ چوہدری شافع حسین کی قیادت میں کبڈی ورلڈکپ انڈیا کے خلاف جیتا تھاکبڈی ورلڈکپ میں آٹھ ممالک نے شرکت کی تھی۔اس سے پہلے کبڈی ورلڈکپ بھارت جیتتا رہا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں