لاہور(روزنامہ قوم انٹرنیشنل)لاہور ہائیکورٹ نے نگران وزیراعلی پنجاب کی تعیناتی سے متعلق شیخ رشید کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا،شیخ رشید کی درخواست مسترد ۔تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں نگران وزیراعلی پنجاب کی تعیناتی سے متعلق شیخ رشید کی درخواست پر سماعت ہوئی، وکیل وفاقی حکومت نے کہاکہ الیکشن کمیشن نے نگران وزیراعلی کے متعدد فیصلوں پر عملدرآمد روکا، نگران وزیراعلی کی تقرری کا حتمی اختیار الیکشن کمیشن کے پاس ہے، عدالت نے کہاکہ الیکشن کمیشن نیوٹرل اور خودمختار ہے تو کوئی نگران وزیراعلی کچھ نہیں کر سکتا، فریقین کسی ایک نام پر اتفاق کر لیتے تو معاملہ الیکشن کمیشن کے پاس جاتا ہی نہ۔عدالت نے نگران وزیراعلی پنجاب کی تعیناتی سے متعلق فیصلہ محفوظ کر لیا، جسے بعد ازاں سناتے ہوئے شیخ رشید کی درخواست مسترد کردی گئی







