وزیر اعظم کا قاضی فائزعیسیٰ کیخلاف کیورویٹیور ریویو ریفرنس واپس لینے کا حکم

اسلام آباد(روزنامہ قوم انٹرنیشنل)وزیراعظم شہباز شریف نے سپریم کورٹ کے سینئر ترین جج جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کیخلاف کیورویٹیور ریویو ریفرنس واپس لینے کا حکم دیدیا،، وزیر قانون کو کیوریٹیوریویو ریفرنس واپس لینے کی ہدایت کردی ،ذرائع نے بتایا کہ حکومت نے ریفرنس کی پیروی نہ کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہاہے کہ کمزور بے بنیاد جوہات پر کیوریٹیوریویو ریفرنس دائر ہوا۔وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ریفرنس کے نام پر جسٹس قاضی فائز عیسیٰ اور ان کے اہل خانہ کو ہراساں اور بدنام کیاگیا، یہ ریفرنس نہیں تھا، آئین اور قانون کی راہ پر چلنے والے ایک منصف مزاج جج کے خلاف ایک منتقم مزاج شخص عمران نیازی کی انتقامی کارروائی تھی،انہوں نے کہا کہ یہ عدلیہ کی آزادی پر شب خون اور اسے تقسیم کرنے کی مذموم سازش تھی، پاکستان مسلم لیگ(ن) اور اتحادی جماعتوں نے اپوزیشن کے دور میں بھی اس جھوٹے ریفرنس کی مذمت کی تھی، عمران نیازی نے صدر کے آئینی منصب کا اس مجرمانہ فعل کے لئے ناجائز استعمال کیا، اس مذموم سازش میں صدر عارف علوی عدلیہ پر حملے کے جرم میں آلہ کار اور ایک جھوٹ کے حصہ دار بنے، پاکستان بار کونسل سمیت وکلا تنظیموں نے بھی اس کی مخالفت کی تھی، ان کی رائے کی قدر کرتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں