اسلام آباد(روزنامہ قوم انٹرنیشنل)اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی رہنما شاندانہ گلزار کے خلاف بغاوت کا مقدمہ خارج ہونے کا تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ نے بغیرقانون پراسس بغاوت کا مقدمہ درج کرنا وقت اور ریاستی وسائل کا ضیاع قراردیدیا۔تفصیلی فیصلے میں کہا گیاہے کہ کوئی شک نہیںشاندانہ گلزار کا بیان انفرادی شخصیات اور حکام کے خلاف ہے ،آڑٹیکل 19 چند مخصوص پابندیوں کیساتھ مکمل اظہار رائے کا حق دیتا ہے ،جسٹس محسن اختر کیانی نے 9 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کردیا۔







