اسلام آباد(روزنامہ قوم انٹرنیشنل) تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مجسٹریٹ کے فیصلے پر عملدرآمد کیلئے آخری حد تک جانے والی حکومت آج سپریم کورٹ کے فیصلوں کے راستے میں رکاوٹیں ڈال رہی ہے۔ فواد چوہدری نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ فاشسٹ حکومت صرف اپنے مفادات اور کرپشن کیسز میں سزاؤں سے بچنے کیلئے پاکستان کی سالمیت کو خطرے میں ڈال رہی ہے،پاکستان کے لوگ بڑی تحریک کیلئے تیاری کریں۔







