چیف جسٹس کی برطرفی کیلیے سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست دائر

اسلام آباد(روزنامہ قوم انٹرنیشنل) چیف جسٹس سپریم کورٹ جسٹس عطا بندیال کی برطرفی کے لیے سپریم جوڈیشل کونسل میں درخواست دائر کردی گئی۔

تفصیلات کے مطابق یہ درخواست مقامی وکیل راجہ سبطین خان کی جانب سے دائر کی گئی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ چیف جسٹس مس کنڈکٹ کے مرتکب قرار پائے ہیں اس لیے چیف جسٹس کو فوری طور پر عہدے سے برطرف کیا جائے۔

وکیل نے یہ شکایت پنجاب کے پی انتخابات کیس کی بنیاد پر دائر کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ انتخابات ازخود نوٹس سے سپریم کورٹ متنازع بنی، زبان زدعام ہے کہ چیف جسٹس نے عدلیہ میں گروپنگ قائم کر رکھی ہے، چیف جسٹس نے گروپنگ مدنظر رکھتے ہوئے بنچ تشکیل دیا تاکہ فیصلہ اکثریت سے حاصل کیا جاسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں