اسلام آباد (روزنامہ قوم انٹرنیشنل)پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی چیف جسٹس سے محاذ آرائی میں انتہائی اقدام نہیں چاہتی،پیپلز پارٹی بس اتنا چاہتی ہے کہ چیف جسٹس فل کورٹ بنائیں۔
نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ ججز کے خلاف ریفرنس دائر کرنے کے لیے حکومت نے پیپلز پارٹی سے سرکاری سطح پر کوئی بات نہیں کی۔ان کا مزید کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی تحریک انصاف سے ڈیڈلاک نہیں بلکہ ڈائیلاگ چاہتی ہے
،پیپلز پارٹی چاہتی ہے ملک میں جاری بحران جلد از جلد ختم ہو جائے ،آئین میں واضح ہے کہ ملک بھر میں الیکشن ایک ہی دن ہونے چاہیں،قبل از وقت الیکشن ملک کو عدم استحکام کی جانب لے جائے گا جس کا ملک متحمل نہیں ہو سکتا،سب اداروں کو سوچنا ہوگا کہ ملک کو بحرانوں سے کیسے نکالیں ۔







