وزیراعظم نے سرکاری ملازمین کو عیدالفطر سے قبل تنخواہ ا، پنشن ادا کرنے کی ہدایت کردی، مریم اورنگزیب

اسلام آباد(روزنامہ قوم انٹرنیشنل) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے ملازمین اور پینشنرز کی سہولت کے لئے سرکاری ملازمین کو عیدالفطر سے قبل تنخواہ اور ماہانہ پینشن ادا کرنے کی ہدایت کردی۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک ٹویٹ میں وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بدھ کو باضابطہ ہدایت کی ہے۔ وزیر خزانہ نے وزیراعظم کی ہدایات پر فوری عمل درآمد کی ہدایت کی ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں