جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ: پولیس نے عمران خان کو بے قصور قرار دے دیا

لاہور(روزنامہ قوم انٹرنیشنل)جلاو گھیراو کے مقدمے میں پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو بے قصور قرار دے دیا۔انسداد دہشتگردی عدالت لاہور میں ظل شاہ، جلاو گھیراو اور پولیس تشدد کے مقدمات سے متعلق سابق وزیراعظم عمران خان کی تینوں عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی۔عمران خان کے وکیل نے جلاو گھیراو کے مقدمے سے عبوری ضمانت واپس لے لی۔جے آئی ٹی سربراہ نے کہا کہ جلاو گھیراو کے مقدمے میں عمران خان کی گرفتاری مطلوب نہیں، وکیل عمران خان نے کہا کہ ہم نے تفتیش جوائن کر لی ہے۔فاضل جج نے ریمارکس دیئے کہ حمیدا کمہار اور عمران خان کے درمیان کوئی فرق نہیں ہے، جو ریلیف عمران خان کو دوں گا وہی حمیدا کمہار کو دوں گا، میرے لیے دونوں برابر ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں