وفاقی وزیر مفتی عبدالشکور کو سپرد خاک کردیا گیا

لکی مروت،اسلام آباد(روزنامہ قوم انٹرنیشنل)وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور کو اپنے آبائی علاقے لکی مروت میں نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد سپرد خاک کردیا گیا ۔ نماز جنازہ میںجے یو آئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمن، سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی، سمیت مذہبی جماعتوں کے رہنمائوں اور اہم سیاسی شخصیات سمیت کارکنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔قبل ازیں ٹریفک حادثے میں جاں بحق وفاقی وزیر برائے مذہبی امور مفتی عبدالشکور کی نمازہ جنازہ اسلام آباد میں ادا کر دی گئی۔مفتی عبدالشکور کی نمازہ جنازہ جامعہ دارالسلام سیکٹر جی 6 میں مولانا فضل الرحمان نے پڑھائی، نماز جنازہ میں ارکان پارلیمنٹ سمیت علما اور جے یو آئی کے کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، طارق فضل چودھری اور دیگر ممبران بھی نماز جنازہ میں شریک ہوئے۔واضح رہے کہ مفتی عبدالشکور اسلام آباد میں میریٹ سے سیکرٹریٹ چوک کی طرف جا رہے تھے کہ شاہراہ دستور پر ایک گاڑی نے ان کی گاڑی کو ٹکر ماری، حادثے کے بعد مولانا عبدالشکور کو ہسپتال منتقل کیا گیا تھا لیکن وہ جانبر نہ ہوسکے۔مفتی عبدالشکور کی نماز جنازہ دوپہر 2 بجے آبائی علاقے لکی مروت تاجبی خیل میں بھی ادا کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں