توشہ خانہ کیس:اسلام آباد ہائی کورٹ کا شامل تفتیش نہ ہونے پر نیب کو عمران خان کیخلاف کارروائی کا حکم

اسلام آباد:اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ کیس میں عمران خان کے شامل تفتیش نہ ہونے پر نیب کو قانون کے مطابق کارروائی کے احکامات جاری کرتے ہوئے درخواست نمٹاد ی۔جمعرات کے روز اسلام آباد ہائی کورٹ چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس بابر ستار پر مشتمل ڈویژن بینچ نے تو شہ خانہ کیس،عمران خان اور بشری بی بی کی نیب کال اپ نوٹسز کے خلاف درخواست پر سماعت کی ۔ سماعت شروع ہوئی تو نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ نیب کی جانب سے جواب داخل کرا دیا گیا عمران خان کو سوالنامہ بھیجا مگر سوالات کا جواب نہیں دیا گیاعمران خان طلبی کے نوٹس پر نیب کے سامنے پیش بھی نہیں ہوئے عمران خان کیخلاف قانون کیمطابق کارروائی کی جائے گی ،عمران خان جان بوجھ کر معاملے کو التوا میں ڈالنا چاہتے ہیں عمران خان کو قانون کے مطابق ہی نوٹس بھیجا گیا ،سوالات بھی پوچھے ،عمران خان نے جو جواب بھیجا اسے جواب نہیں کہا جا سکتا،عمران خان اور ان کی اہلیہ نے 58تحائف رکھے ،عمران خان کی جانب سے خواجہ حارث پیش عدالت کے سامنے پیش ہوئے ،عدالت نے عمران خان کے وکیل سے استفسار کیا کہ آپ نے صرف کال آپ نوٹسز کو چیلنج کیا ہے جس پر نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ درخواست گزار نے 17 فروری اور 16 مارچ کے نوٹسز چیلنج کیے ہیں نیب ملزمان کو تیسرا نوٹس بھی بھیج چکا ہے نئے نوٹس کے بعد پہلے دو کال اپ نوٹسز کے حوالے سے موجودہ درخواست غیر موثر ہو چکی ہے، اس موقع پر عدالت نے ہدایات جاری کی کہ آئندہ نوٹس سپریم کورٹ فیصلوں کے مطابق قانون کے تحت بھیجے جائیں ،عدالت نے اس موقع پر نیب کو ہدایات جاری کی کہ وہ قانون کے دائرے میں رہتے ہوئے کارروائی آگے بڑھائیں یہ عدالت نیب کو کارروائی اور تحقیقات سے نہیں روک سکتی ،اگر عمران خان تفتیش میں شامل نہیں ہو رہے تو نیب قانون کے مطابق کارروائی کا مجاز ہے ،کوئی بھی نیب کی انویسٹیگیشن کو نہیں روک رہا۔ اس موقع پر عمران خان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ میں حقائق کو جانتا ہوں جس پر عدالت نے کہا کہ ابھی ہم نے حقائق پر جانا نہیں ہے اس موقع پر نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ ہم نے دو نوٹس عمران خان کو جاری کئے ہیں جس پر عمران خان کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ان کے بھیجے گئے نوٹسز پر جواب جمع کروایا ہے اس موقع پر عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ نیب ترامیم کے تحت آپ نے بتانا ہے کہ آپ کہاں سٹینڈ کر رہے ہیں آپ قانون قاعدے کو فالو کریں گے آپ پھر اس طرح کا نوٹس بھیج دیں گے تو ہم واپس وہیں کھڑے ہوں گے جس پر نیب پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ عمران خان نے دو نوٹس چیلنج کئے تھے ،عمران خان کو اس کے بعد تیسرا نوٹس بھیجا جو وہ وصول کر چکے ،پہلے دو نوٹسز کی حد تک ان کی درخواست غیر موثر ہو چکی ہے ،عدالت نے نیب کو احکامات کے ساتھ عمران خان اور بشری بی بی کی درخواست نمٹا دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں