ایف سی کیمپ پر حملہ، 2اہلکار شہید، 2دہشتگرد جہنم واصل

راولپنڈی(روزنامہ قوم انٹرنیشنل)شمالی بلوچستان کے علاقے مسلم باغ میں فرنٹیئر کور( ایف سی) کیمپ پر دہشتگردوں نے حملہ کیا ، فائرنگ کے تبادلے میں 2اہلکار شہید ہوگئے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق ایف سی کیمپ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن جاری ہے اور کلیئرنس آپریشن میں 2 جوان شہید اور 3 زخمی ہوئے ہیں جبکہ جوابی کارروائی میں 2 دہشت گرد مارے گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں جانب سے شدید فائرنگ کا سلسلہ جاری ہے جبکہ دہشتگردوں کو بلڈنگ کمپلیکس تک محدود کردیا گیا ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں