ڈالر تاریخ کی بلندترین سطح پرجاپہنچا

کراچی(روزنامہ قوم انٹرنیشنل)اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر تاریخ کی بلندترین سطح پرجاپہنچا تاہم انٹربینک میں ڈالر میں استحکام رہا۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 300روپے سے تجاوزکرگیا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر5 روپے مہنگا ہوکر 301 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا۔

دوسری جانب اوپن کرنسی مارکیٹ کے برعکس انٹر بینک میں ڈالر 285 روپے پر مستحکم ہے۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق رواں ہفتے کے دوسرے کاروباری روز کے دوران انٹر بینک میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں ایک پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں