آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے آذربائیجان کے نائب وزیر دفاع کی ملاقات

راولپنڈی(روزنامہ قوم انٹرنیشنل)پاکستان اور آذربائیجان نے فوجی اور پیشہ ورانہ امور میں باہمی تعاون کو بڑھانے پر زور دیا ہے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق جمہوریہ آذربائیجان کے نائب وزیر دفاع / آذربائیجان کی فوج کے چیف آف جنرل سٹاف کرنل جنرل کریم ولیئیف نے جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) میں چیف آف آرمی سٹاف جنرل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران دونوں برادر ممالک کے درمیان دفاعی اور سیکیورٹی تعاون سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔بیان کے مطابق ملاقات کے دوران فوجی اور پیشہ ورانہ امور میں باہمی تعاون کو بڑھانے پر زور دیا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں